the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
تین طلاق اور گئو كشي پر پابندی لگانے کے بعد بحث میں آئی مسلمانوں کی ترک برادری نے اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں اپنی پنچایت میں شادی میں جہیز اور رقص پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ ترک برادری نے اپنے سماج سے برائیوں کو دور کرنے میں شادی میں جہیز ، گئوكشي اور تین طلاق پر پابندی کے ساتھ ساتھ شادی میں فضول خرچی روکنے کے لئے رقص پارٹی بلانے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

ساتھ ہی ساتھ اب سماج کے لوگوں کی طرف سے ان برائیوں کو نہ چھوڑنے پر جرمانہ بھی لگانا شروع کر دیا ہے۔ ترک برادری کے 52 گاوں کی ایک پنچایت ہوئی، جس میں شادیوں میں جہیز اور رقص پر جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

پنچایت میں شریک عارف پردھان نے بتایا کہ ترک برادری نے جہیز لینے اور دینے والوں پر



جرمانے کا بھی انتظام کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سدرن پور گاؤں کے شبیر نامی شخص کے دو بیٹوں کی گزشتہ دنوں شادی ہوئی تھی، اس میں ایک رسم کے دوران ایک ایک لاکھ روپے کا لین دین کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے فریقین پر پانچ پانچ ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح اسی گاؤں کے ہی اور شخص نے اپنے بیٹے کی شادی میں ناچ گانا اور ڈی جے بلایا تھا، جس کی وجہ سے پنچایت نے اس پر 1100 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ خیال رہے کہ ملک میں تین طلاق پر جاری بحث کے درمیان ترک برادری نے گزشتہ دنوں ایک پنچایت میں طلاق کے اس طریقہ پر پابندی لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اس کے باوجود برادری کا کوئی شخص ایک ہی مرتبہ میں تین مرتبہ طلاق دیتا ہے ، تو پنچایت اس کو سزا دے سکتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.